انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول کا جمعرات کو باقاعدہ آغاز

15نومبر تک جاری مقابلوں میں 24 ممالک کے 1381 کھلاڑی شرکت کرینگے۔

15نومبر تک جاری مقابلوں میں 24 ممالک کے 1381 کھلاڑی شرکت کرینگے۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو ہوگا،افتتاحی تقریب بدھ کونیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔


جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہوں گے۔ 15 نومبر تک جاری رہنے والے مقابلوں میں 24 ممالک کے 1381 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، ان کے درمیان رگبی، ریسلنگ، ہاکی، ٹگ آف وار،کبڈی،جوجسٹو، فٹبال، ٹچ بال، فسٹ بال،بیڈ منٹن اورکرکٹ میں معرکہ آرائی ہوگی،اسپیشل کھلاڑیوں کے مابین بھی کر کٹ ،کبڈی، ریسلنگ،بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس اور شطرنج کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔فیسٹیول کا آغاز علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں جوڈو فار آل مقابلوں سے ہوگا، شرکت کیلیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

بھارتی کھلاڑیوں کا وفد منگل کو پہنچے گا۔ فٹبال مقابلوں میں شرکت کیلیے سری لنکا اور یمن کی ٹیمیں بھی منگل جبکہ سربیا اور منگولیا کی سائیڈز بدھ کو آئیں گی۔ دریںاثنا فیسٹیول میں شرکت کیلیے48رکنی بھارتی تجارتی و فد ڈپٹی وزیر اعلیٰ سردار بادل سنگھ کی قیادت میں واہگہ بارڈ کے راستے پاکستان پہنچ گیا جبکہ کھلاڑی منگل کو آئیں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں بھارتی پنجاب کے ڈپٹی چیف منسٹر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ وہ محبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، دورے کا مقصد سیاسی نہیں بلکہ کھیلوں کے فروغ کیلیے ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہے۔
Load Next Story