مظفر آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد
پی سی او کے تہہ خانے سے 200 کلو گرام بارودہ مواد اور 100 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں، پولیس
KABUL:
پولیس نے گڑھی پن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک پی سی او کے تہہ خانے سے 100 کلو بارودی مواد اور 200 ڈیٹونیٹر برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرآباد کے علاقے گڑھی پن میں پولیس نے مصدقہ معلومات کی بنیاد پر ایک پی سی او پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران پی سی او کے تہہ خانے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی سی او کے تہہ خانے سے 100 کلو گرام سے زائد بارودی مواد اور 200 ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے ہیں جب کہ ایک ملزم کو حراست میں لے کر اسے تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔