روبیل حسین بنگلہ دیش کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل

محمداشرفل اورعبدالرزاق کو منتخب نہیں کیا گیا، سہ روزہ میچ کے لیے مشفیق کپتان مقرر

محمداشرفل اورعبدالرزاق کو منتخب نہیں کیا گیا، سہ روزہ میچ کے لیے مشفیق کپتان مقرر فوٹو: فائل

KARACHI:
ویسٹ انڈیز کیخلاف 13 نومبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلیے فاسٹ بولر روبیل حسین کو 22 رکنی بنگلہ دیشی ابتدائی اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ کے حتمی 14 پلیئرز کا اعلان 10 نومبر کو کیا جائے گا، اسی روز مہمان ٹیم کیخلاف سہ روزہ وارم اپ میچ کا اختتام ہوگا،8 تاریخ سے شروع ہونے والے اس مقابلے میں بی سی بی الیون کی قیادت مشفیق الرحیم کریںگے،دیگر انٹرنیشنل کرکٹرز شہر یارنفیس، جنید جواہرل، محمود اللہ، ناظم الدین، انعام اور شفیع الاسلام کو بھی پہلے ٹیسٹ سے قبل اس میچ میں صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا،تجربہ کار بیٹسمین محمد اشرفل اور لیفٹ آرم اسپنر عبدالرزاق کو ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی پلیئرز میں نہیں لیا گیا، سابق کپتان اشرفل نیشنل کرکٹ لیگ کے حالیہ سیزن میں کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔


جبکہ عبدالرزاق کو طویل عرصے سے صرف ون ڈے کرکٹ کیلیے زیر غور لایاجارہا ہے، انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ گذشتہ برس اگست میں کھیلا تھا، فاسٹ بولر روبیل حسین کو کندھے کی انجری سے نجات پانے کے بعد پہلی مرتبہ قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، ان کے متاثرہ کندھے کا رواں برس کے اوائل میں جنوبی افریقہ میں آپریشن ہوا تھا، وہ گذشتہ برس پاکستان کیخلاف چٹاگانگ ٹیسٹ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے، روبیل نے ڈومیسٹک سیزن کی این سی ایل کے دو میچز میں 3وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں جنید صدیقی، انعام الحق جونیئر، جوہر الاسلام اور نئے پلیئرز انعام الحق، مومن الحق، تسکین احمد، سوہاگ غازی اور الامین بھی موجود ہیں، جنید ، جوہر اور انعام کو فرسٹ کلاس کرکٹ اور بنگلہ دیش ' اے ' کی جانب سے بہترین پرفارمنس کا انعام دیاگیا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 22 پلیئرز کے نام یہ ہیں، تمیم اقبال، شہریارنفیس، جنید صدیقی، جواہرالاسلام، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، محموداللہ، نعیم اسلام، ناصرحسین، ناظم الدین، انعام الحق جونیئر، الیاس سنی، روبیل حسین، شفیع الاسلام، نظم الحسین، شہادت حسین، انعام الحق، مومن الحق، تسکین احمد، سوہاگ غازی، ابوالحسن اور الامین۔
Load Next Story