فیروز آباد جیولر کی دکان میں ڈکیتی 40 لاکھ کے زیورات لوٹ لئے گئے
ملزمان متصل دکان کا تالا توڑ داخل ہوئے،دیوار توڑ کر مذکورہ دکان کی تجوری سے طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے
فیروز آباد میں نامعلوم ملزمان جیولرکی دکان سے40 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود مین طارق روڈ پر واقع عثمانیہ جیولرز سے متصل مشعل گارمنٹس کے تالے توڑ کر ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور دکان کے اندر دیوار توڑنے کے بعد جیولرز کی دکان میں داخل ہوگئے، ایس ایچ او فیروز آباد جہانزیب نے بتایا کہ جیولرز شاپ کے مالک شفقت نے بتایا کہ دکان کے اندر دو تجوریاں موجود تھیں جن میں چھوٹی تجوری کو کاٹ کر اس میں موجود40لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات ملزمان چوری کرکے لے گئے،
انھوں نے بتایا کہ دکان کے مالک کے مطابق تجوری میں مختلف لوگوں کی امانت کے طور پر رکھوائے جانے والے زیورات تھے جو لوٹ لیے گئے، ایس ایچ او نے بتایا کہ رات کے وقت دکان پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے بند ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ریکارڈنگ نہیں ہوسکی ہے، بدھ کی صبح دکان کھولنے پر چوری کی واردات کا علم ہوا اور پولیس کو اطلاع کردی گئی، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔