ن لیگ اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کر سکے بلال بھٹو زرداری

آزاد کشمیر میں سانحہ (ن) لیگی وزرا کی جانب سے جلسوں میں اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے کی وجہ سےپیش آیا،چیرمین پی پی


ویب ڈیسک February 13, 2016
آزاد کشمیر میں سانحہ (ن) لیگی وزرا کی جانب سے جلسوں میں اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے کی وجہ سے پیش آیا، چیرمین پی پی، فوٹو؛فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے غنڈوں نے ہمارے پرامن کارکنوں پر حملہ کرکے آمرانہ سوچ ظاہر کی جب کہ وہ اتنا ظلم کریں جتنا وہ کل برداشت کرسکیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں 2 کارکنوں کے جاں بحق ہونے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے غنڈوں نے پیپلز پارٹی کے پرامن کارکنوں پر حملہ کرکے اپنی آمرانہ سوچ ظاہر کی جب کہ آج کا سانحہ (ن) لیگی وزرا کی جانب سے آزاد کشمیر کے جلسوں میں اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازلیگ ہمارے کارکنوں پر اتنا ظلم کرے جتنا وہ کل برداشت کر سکے کیونکہ اس قسم کی سیاست کے اثرات سے وہ بھی بچ نہیں سکیں گے۔

واضح رہے آزاد کشمیر کے نکیال میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔