اپوزیشن کو مارنا ن لیگ کا وطیرہ ہے آصف علی زرداری

پی پی کے بے گناہ کارکنوں کا قتل (ن) لیگ کے رہنماؤں کے آمرانہ طرز عمل کا منہ بولتا ثبوت ہے، شریک چیرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک February 13, 2016
پی پی کے بے گناہ کارکنوں کا قتل (ن) لیگ کے رہنماؤں کے آمرانہ طرز عمل کا منہ بولتا ثبوت ہے، شریک چیرمین پیپلزپارٹی، فوٹو؛فائل

پاكستان پيپلز پارٹی كے شریک چيرمين آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کہ پیپلزپارٹی کے بے گناہ کارکنوں کا قتل (ن) لیگ کے رہنماؤں کے آمرانہ طرز عمل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے قتل پر پاكستان پيپلز پارٹی كے شریک چيرمين اور سابق صدر آصف زرداری نے شدید رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ پی پی کے بے گناہ کارکنوں کا قتل (ن) لیگ کے رہنماؤں کے آمرانہ طرز عمل کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ اس طرح کا طرز عمل ان کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے جب کہ اپوزیشن کو مارنا (ن) لیگ کا ہی وطیرہ ہے تاہم نواز لیگ کے غنڈوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا قتل (ن) لیگ کے وزرا کی متنازعہ تقاریر کا نتیجہ ہے کیونکہ (ن) لیگی وزرا آزاد کشمیر جا کر نفرت انگیز تقاریر کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے آزاد کشمیر کے نکیال میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔