متحدہ کے عوامی ریفرنڈم کی حیدرآباد میں تیاریاں مکمل

پولنگ صبح 9 سے 5 بجے تک ہو گی، ہرعمر کے افراد حق رائے دہی استعمال کرینگے.


Numainda Express November 06, 2012
8نومبر کو متحدہ قومی موومنٹ کے عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بینرز آویزاں کر دیے گئے۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر قائد اعظم کا پاکستان یا طالبان کا پاکستان کے عنوان پر 8 نومبر کو ہونے والے ملک گیر ریفرنڈم کے سلسلے میں حیدرآباد میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور ہرعمر کے افرادریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جبکہ ایس ایم ایس سروس اور ایم کیوایم کی ویب سائٹ پر آن لائن ووٹ بھی ڈالے جا سکیں گے۔ ان خیالات کااظہار حیدرآباد کے زونل انچارج محمدشریف نے زونل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صلاح الدین، اراکین سندھ اسمبلی سہیل یوسف، سیدوسیم حسین،اکرم عادل سمیت اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے۔ محمدشریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ، مذہبی انتہاپسندی، دہشت گردی اورقتل وغارت گری کے واقعات سے دنیا بھر میںپاکستانکا امیج بری طرح متاثر ہورہاہے، مذہبی انتہاپسندوں نے مساجد، امام بارگاہوں بزرگ ہستیوں کے مزارات اورے اسکولوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا بلکہ وہ فوجی تنصیبات پر بھی مسلح حملے کررہے ہیں ۔

پاکستان کی بقاء وسلامتی کے لیے قائدتحریک الطاف حسین نے اہم کردار اداکیا اورکررہے ہیں، انھوںنے جس طرح ملک میں مذہبی انتہاپسندی اورطالبانائزیشن کے خطرات سے آگاہ کیا وہ سبکے لیے قابل تقلید عمل ہے، لیکن بدقسمتی سے قائدمتحدہ کے خدشات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ان کامذاق اڑایا گیا، اب سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میںطالبان کی موجودگی کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کے احکامات سے یہ حقیقت ایک بار پھر ثابت ہوگئی ہے کہ الطاف حسین کے تمام خدشات درست تھے۔ انھوں نے کہاکہ قائد اعظم محمدعلی جناح ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں تمام مذاہب، مسالک اور فقہوں کے ماننے والوں کو اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کی مکمل آزادی ہو اورانہیں زندگی کے ہر شعبے میںمساوی حقوق میسر ہوں اوراب یہ پاکستان کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس قسم کے پاکستان کے حامی ہیں۔

قائدمتحدہ الطاف حسین پاکستان کو بانی پاکستان قائد اعظم کے وژن کے مطابق ایک جمہوری، لبرل، سیکولر اور پروگریسیو ریاست بنانا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان بلاامتیازرنگ ونسل، زبان، قومیت، عقیدہ، مسلک اور مذہب سب کی جان ومال اور عزت وآبروکا تحفظ ہو۔ انھوںنے کہا کہ قائدمتحدہ کی ہدایت پر 8 نومبر کو ہونے والاعوامی ریفرنڈم ملک اورقوم کے بہترمستقبل اور دہشت گردی کے خاتمے میں سنگ میل اور دنیا بھر میںپاکستان وپاکستانی قوم کی عزت اوروقار میں اضافے کا باعث ہوگا۔ انھوں نے بتایاکہ ریفرنڈم کے سلسلے میں حیدرآباد زون کے تحت شہر بھر پولنگ اسٹینشنز قائم کیے جائیں گے، لاکھوںکی تعداد میں بیلٹ پیپر شائع کرائے گئے ہیں جبکہ ریفرنڈم کی نگرانی اور ووٹوںکی گنتی ریٹائرڈججوں، سینئر وکلاء اور سینئر صحافیوں، دانشوروں اور دیگر معززین پر مشتمل کمیشن کریگا۔

انھوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص طلبہ وطالبات سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے روشن اور بہترمستقبل کے لیے اس عوامی ریفرنڈم میں بھرپور شرکت کریں۔ انھوں نے سابق تحصیل سٹی ناظم و جوائنٹ سیکٹر انچارج جلیل الرحمان سمیت دوروز کے درمیان ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے افراد کے قتل کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوںکو گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |