پی پی پی حکومت عوام پر اللہ کا عذاب ہے ممنون حسین

ہر طرف کرپشن ہے، موجودہ حکومت کے دور میں ملک پر 8 ہزار ارب روپے کے قرضے بڑھے.


Nama Nigar November 06, 2012
آئندہ الیکشن میں بڑی تبدیلی آئے گی، مسلم لیگ کے رہنما کی کنری میں پریس کانفرنس. فوٹو: فائل

آئندہ عام انتخابات کے نتیجے میں سندھ سمیت ملک بھر میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ الیکشن کمشنر سے توقع ہے کہ وہ صاف اورشفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔

پیپلز پارٹی کی حکومت اللہ کے عذاب کی صورت میں عوام پر مسلط ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر ممنون حسین نے کنری کے نواحی گائوں مور جھنگو میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس یو پی کے میر امان اللہ تالپور، مسلم لیگ نون کے ضلعی صدر انجینئر عبدالمنعم خان، میر مظفر تالپور، چودھری طارق و دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ پی پی کی حکومت سے قبل پاکستان 6 ہزار 5 سو ارب روپے کا مقروض تھا لیکن اب ساڑھے 14 ہزار ارب روپے کا مقروض ہے، قرضہ لینے کے باوجود حکومت عوامی بھلائی کے لیے کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کرپٹ لوگوں کو مسلط کرکے ادارے تباہ کر دیے ہیں۔ رینٹل پاور میں کرپشن کرنے والے راجہ پرویز اشرف کو ملک کا وزیراعظم بنادیا گیا۔ دہرا بلدیاتی نظام نافذ کرکے سندھ کو تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی کرپشن نے عوام کو خودکشیوں اور اپنے لخت جگر کو بازاروں میں فروخت کرنے پر مجبور کردیا ہے، انہوں نے لیگی عہدیداروں اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ متحد ہوکر پارٹی کو فعال اور مضبوط بنائیں، قبل ازیں ممنون حسین نے ضلعی صدر عبدالمنعم خان سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |