شمیم آرا کی حالت میں بہتری کومہ سے باہر آنے کا امکان

میں اپنی والدہ کی زندگی بچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کروں گا، جلد صحت یاب ہونگی،بیٹا


Pervaiz Mazhar February 14, 2016
میں اپنی والدہ کی زندگی بچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کروں گا، جلد صحت یاب ہونگی،بیٹا فوٹو : فائل

پاکستان کی فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ اور ہدایت کارہ شمیم آرا جو گزشتہ سات سال سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور مسلسل کومہ میں ہیں.

گزشتہ چند ماہ کے دوران ان کی زندگی میں امید کی کرن نظر آئی، انھوں نے آنکھیں کھولیں اور لوگوں کو پہچاننے کی کوشش کررہی ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی علامت ہے لیکن اسی تسلی بخش نہیں کہا جاسکتا۔ شمیم آرا کے صاحبزادے جو مسلسل لندن میں ان کے پاس موجود ہیں، ان کا کہنا ہے میں اپنی والدہ کی زندگی بچانے اور ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتا، انھوں نے ان خبروں کو بھی غلط قرار دیا ہے کہ ان کی دیکھ بھال پر توجہ نہیں دی جارہی' مجھے امید ہے کہ اﷲ نے چاہا تو وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔