کئی سال سے ملک پر کرپشن اورکمیشن مافیاکاراج ہےمشرف

باریاں لینے والوں سے جان چھڑائی جائے، سابق صدر،لاہورمیں ٹیلی فون پرخطاب


Numainda Express February 14, 2016
رشیدغازی کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ فوٹو: فائل

آل پا کستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سے پا کستان میں کرپشن اورکمیشن مافیا کا راج ہے جس سے خوشحالی نہیں آرہی، حالات بد سے بد تر ہیں، قوم کو سوچنا چاہیے کہ وہ ان کرپٹ لوگوں سے نجات حاصل کرنے کیلیے اپنا جمہوری کردار اداکریں تاکہ یہ لوگ 2018 کے عام انتخابات کامیاب نہ ہوسکیں ۔

اے پی ایم ایل پنجاب کے ورکرزکنونشن سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وطن عزیزمیں نااہل لیڈرشپ کی وجہ سے ملک کے حالات شدیدہیں،اب تبدیلی کاوقت ہے باریاں لینے والوں سے جان چھڑائی جائے۔اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد ودیگررہنمائوں نے کہا کہ ہمارا منشور غربت کاخاتمہ ہے۔

اسے عملی جا مہ پہنانے کیلیے آل پا کستان مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے کر اقتدار میں آئے گی۔دریں اثنا عبدالرشیدغازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو 20فروری کو سنایا جائیگا ۔ ہفتے کوعبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن کی عدالت میں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں