راولپنڈی میں جعلی دستاویزات پرشناختی کارڈ بنوانے والے7 افغان باشندے گرفتار2 فرار

ایف آئی اے نے افغان شہریوں کے شناختی کارڈز فارمز کی تصدیق کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا


ویب ڈیسک February 14, 2016
گرفتار ملزمان کے قبضے سے شناختی کارڈز اور قومی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر قومی شناختی کارڈ بنوانے والے 7 افغان با شندوں کو چھاپہ مار کر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ برآمد کر لئے جب کہ 2 ملزم فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کے دوران گرفتار کئےگئے افغان شہریوں کی شناخت ظفرخان، شیر علی خان، مومن خان،گل مرجان خان، گل رحمان خان، ظاہر خان، عبدالحمید کے ناموں سے ہوئی ہے، ان کے قبضے سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پربنائے گئے قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ فرار ہونے والے دو ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے افغان شہریوں کے شناختی کارڈز بنانے کے لئے ان کے نادرا فارموں کی تصدیق کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان تصدیق کرنے والوں میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق ضلع ناظم طارق کیانی بھی شامل ہیں۔ طارق کیانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی بھی افغان شہری کے شناختی فارم کی تصدیق نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں