پنجاب میں آزاد حیثیت سے کامیاب 2900 بلدیاتی نمائندے مسلم لیگ ن میں شامل

پنجاب میں آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6100 ہوگئی

مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی مخصوص نشستوں اور دیگر انتخابی مراحل میں واضح اور فیصلہ کن اکثریت ہوگئی ہے فوٹو: فائل

پنجاب میں آزاد حیثیت سے کامیاب 2900 بلدیاتی نمائندے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں حکمران جماعت کے بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6ہزار ایک سو ہوگئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں گزشتہ برس مختلف مراحل میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے 3ہزار 200 امیدواروں نے کامیابی حاصل ہوئی تھی جب کہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے تھے تاہم ان میں سے 2ہزار 900 منتخب نمائندے حکمران جماعت میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد اب صوبے بھر میں مسلم لیگ (ن) کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6 ہزار ایک سو ہوگئی ہے۔ اس طرح مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی مخصوص نشستوں اور دیگر انتخابی مراحل میں واضح اور فیصلہ کن اکثریت ہوگئی ہے۔

آزاد بلدیاتی نمائندوں کی حکمران جماعت میں شمولیت پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 2900 آزاد منتخب نمائندوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت حکومتی پالیسیوں پر اطمینان کا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے پیپلزپارٹی کے بعد اب تحریک انصاف کا بھی صفایا کردیا۔
Load Next Story