نیوزی لینڈ میں 57 شدت کا زلزلہ پہاڑیاں ٹوٹ کر سمندر میں جا گریں

زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے 10 کلومیٹر دور کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 7 کلو میٹر تھی، کیوی جیو نیٹ سائنس


ویب ڈیسک February 14, 2016
ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ 15 ہزار زلزلے ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

MOSCOW: نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں 5.7 شدت کے زلزلے سے ساحل کے قریب واقعہ پہاڑیاں ٹوٹ کر سمندر میں جا گریں۔

نیوزی لینڈ کے سرکاری زلزلہ پیما ادارے جیو نیٹ سائنس کے مطابق دارالحکومت کرائسٹ چرچ میں 5.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے 10 کلومیٹر دور کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔

جیو نیٹ سائنس کا کہنا ہے کہ اب تک 40 آفٹر شاکس ریکارڈ کئے جا چکے ہیں اور مزید آفٹر شاکس کا خدشہ بھی موجود ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث ابھی تک کوئی بڑا حادثہ رپورٹ نہیں ہوا تاہم کچھ پہاڑیوں کی ٹوٹ کر سمند میں گرنے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ 5 سال قبل فروی کے مہینے میں ہی نیوزی میں آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے میں 185 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے جب کہ اربوں ڈالر کا مالی خسارہ بھی ہوا تھا۔ نیوزی لینڈ خطرناک آسٹریلین اور پیسیفک ٹیکٹونک پلیٹس کی سرحد پر واقع ہے جہاں ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ 15 ہزار زلزلے ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |