کراچی سے گرفتار القاعدہ کے دہشتگرد کا سانحہ صفورا کے ملزموں سے رابطے کا انکشاف
عثمان خان دانتوں کا ڈاکٹر ہے اور وہ شہر کے مختلف علاقوں سے بھتے کی جمع ہونے والی رقم القاعدہ کو پہنچاتا تھا
گزشتہ روز صدر سے گرفتار القاعدہ برصغیر کے مبینہ کارندے نے سانحہ صفورا کے ملزمان سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے پریڈی پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ملزم عثمان خان نے اعتراف کیا ہے کہ سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان اس کے ساتھ رابطے میں تھے ۔ اس نے سعد عزیز اور اس کے ساتھیوں کو معاونت بھی فراہم کی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان خان دانتوں کا ڈاکٹر ہے، وہ شہر کے مختلف علاقوں سے بھتے کی جمع ہونے والی رقم القاعدہ کو پہنچاتا تھا۔ ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں 2 الگ الگ مقدمے درج کرلئے گئے ہیں جن میں پولیس مقابلہ ، قتل ، اقدام قتل ،انسداد دہشت گردی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ رات ایم اے جناح روڈکے قریب شہاب الدین مارکیٹ سے ایک شخص کو اسلحے اور دستی بم سمیت گرفتار کیا تھا، جس کی شناخت عثمان خان کے نام سے ہوئی تھی۔