پاکستان سپر لیگ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا


ویب ڈیسک February 14, 2016
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،فوٹو:فائل

پاکستان سپر لیگ کے سولہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کا 129 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، اسلام آباد کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے 38 ،خالد لطیف نے 33 اور آصف علی نے 31 رنزبنائے۔ اسلام آباد کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے جو ایک رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،19 کے مجموعی اسکور پر آندرے رسل محمد عامر کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے انہوں نے 14 رنز بنائے جب کہ اس کے اگلے ہی اوور میں سہیل خان نے بریڈ ہیڈن کو 4 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کردیا۔کپتان مصباح الحق اور خالد لطیف نے 63 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کا خاتمہ اسامہ میر خالد لطیف کو اسٹمپ آؤٹ کرکے کیا ۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا توکراچی کنگز کو اننگز کے آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب دوسرے اوور میں جیمز ونس صرف 2 رنز بنا کرعمران خالد کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ،اس کے فوری بعد کراچی کنگز کی ایک اور وکٹ گر گئی جب عماد وسیم بھی دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اس کے بعد شاہ زیب حسن نے کچھ دیر مزاحمت کی تاہم انہیں 27 کے انفرادی اسکور پر محمد سمیع نے آؤٹ کردیا۔اس موقع پرروی بوپارا اور مشفیق الرحیم نے ٹیم کو سنبھالا دیا اورشراکت میں قمیتی 60 رنز بنائے،کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ 107 نرز پر گری جب مشفیق ا؛لرحیم 33 رنز بنا کر رسل کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ اس کے اگلے ہی اوور میں بوپارا 45 کے انفرادی سکور پر اظہر محمود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اننگز کے آخری لمحات میں کپتان شعیب ملک اور شکیب الحسن تیزی سے رنز اسکور کرنے میں ناکام رہے اورکراچی کنگز 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 نرز بناسکی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عمران خالد نے 2 جب کہ مححمد سمیع ،رسل اور اظہر محمود نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں