لیفٹیننٹ جنرل ر محمد عالم خٹک خیبرپختونخوا کے نئے گورنرمقرر
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک چارج سنبھالنے کے بعد سیکرٹری دفاع کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
GHALLANAI:
وزیراعظم نواز شریف نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک کو خیبرپختونخوا کا نیا گورنر بنائے جانے کی سمری پر دستخط کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک کو خیبرپختونخواکا نیا گورنر مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے جس کے بعد وہ چارج سنبھالنے کے بعد سیکرٹری دفاع کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک اس سے قبل کور کمانڈر کوئٹہ اور آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا اور آئی جی ایف سی بلوچستان کے عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں جب کہ ان دنوں وہ بطور سیکرٹری دفاع خدمات انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کے لئے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔