محب وطن پاکستانی ملک کی ترقی کیلیے متحد ہیں کاظم رضا

’’قائد اعظم کاپاکستان یا طالبان کا پاکستان ‘‘ریفرنڈم ملکی سمت کاتعین کریگا.


Express Desk November 06, 2012
’’قائد اعظم کاپاکستان یا طالبان کا پاکستان ‘‘ریفرنڈم ملکی سمت کاتعین کریگا. فوٹو: فائل

ایم کیوایم لیبر ڈویژن پاکستان کے انچارج کاظم رضا اور اراکین نے پاکستان کے تمام اداروں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 8نومبر بروز جمعرات کو''قائد اعظم کا پاکستان یا طالبان کا پاکستان ''کے عنوان سے ملک بھر میں کرائے جانے والے عوامی ریفرنڈم میں بھر پور شرکت کریں، محب وطن پاکستانی ملک کی ترقی کیلیے متحد ہیں۔

اپنے مشترکہ بیان میں انھوں نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنات پر طالبان دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ ہے اور وہ علم و شعور اور آگہی کے فروغ سے خوفزدہ ہیں اور اسلام کے نام پر مسلم امہ باالخصوص خواتین اور بچیوںکو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، انھوں نے کہاکہ محنت کش طبقہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اوراہم قومی مسئلے پر محنت کش طبقے کی رائے طالبان دہشت گردوں کے خلاف واضح اور ٹھوس موقف اپنانے کیلیے قیمتی ہے ،

انھوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ''قائد اعظم یا طالبان کا پاکستان '' کے عنوان سے ریفرنڈم کے انعقاد کا ملک بھر میں اہتمام کرکے ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلیے جو قدم اٹھایا ہے اس پر پوری قوم الطاف حسین کی ممنون و مشکور ہے،کاظم رضا اور اراکین کمیٹی نے ملک بھر کے محنت کشوں سے اپیل کی کہ 8نومبر جمعرات کو قیمتی وقت میں سے تھوڑا وقت ضرور نکالیں اور قریبی پولنگ اسٹیشن پر جاکر اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔