سندھ میں قدیم مندروں میں تعمیر و مرمت کا کام شروع
اقلیتی امور کی وزارت کی جانب سے مندروں کے لیے مطلوبہ فنڈز جاری.
سندھ حکومت نے صوبے کے قدیمی مندروں میں تعمیر و مرمت کا کام شروع کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں نیٹی جیٹی پل مولوی تمیزالدین خان روڈ پر واقع دو سو سال پرانے مندر میں تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے ۔
سندھ کے اقلیتی امور کی وزارت نے اس ضمن میں مطلوبہ فنڈز جاری کردیے ہیں جبکہ مندروں کی اراضی پر قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے ،پراونشل منارٹی کمیٹی کے قائم مقام سیکریٹری سیتم داس داوانی نے بتایا کہ شری لکشمی نارائن مندر کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اس ضمن میں بعض افراد رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں لیکن مندروں کی تعمیر و مرمت میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، عبادت کے لیے مختلف ہالز جبکہ خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ باتھ رومز اور کچن بھی تیار کیے جا رہے ہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ مذکورہ مندر میں مذہبی تہوار گنیش و سرجن ، رکشا بندھن ، ماتا جی کے گربے اور وہ غریب لوگ جو کہ انڈیا نہیں جاسکتے ، گنگا ندی میں پھول سمادی ارپن کرنے یہاں آتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ مذکورہ مندر میں مرمت نہ ہونے کی وجہ سے چند سال قبل ایک خاتون اور اسکے دو بچے جبکہ ایک لڑکا بھی سمندر میں گر کر ہلاک ہوچکے ہیں ، یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جنھوں نے عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت ، اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کے لیے اپنا کردار شروع کردیا ہے۔