اقوام متحدہ اور او آئی سی برما میں مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لیں محنتی

برما کے مسلمانوں کی نسل کشی قابل مذمت ہے۔


Staff Reporter November 06, 2012
برما کے مسلمانوں کی نسل کشی قابل مذمت ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمدحسین محنتی نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں کی نسل کشی قابل مذمت ہے۔

برما کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اقوام متحدہ، او آئی سی ، انسانی حقوق کی تنظیموں،ایمنسٹی انٹرنیشنل اور حکومت پاکستان برما میں سرکاری سرپرستی میں ہونے والی مسلمانوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لیں، برما حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اس ظلم سے باز رہے،او آئی سی ،ینگون اور اکیاب میں اپنے دفاتر کھولے،ہجرت پر مجبور کیے جانے والے افراد کو اپنے گھروں میں لوٹنے کا موقع دیا جائے اور جانی و مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے،جماعت اسلامی جمعہ 9نومبرکو یوم احتجاج منائے گی اورکراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوںنے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پریس کانفرنس سے جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی،علما کونسل کے مولانا ظفر آزاد، روہنگیا سالیڈریٹی آرگنائزیشن کے نورحسین اراکانی، ذبیح اللہ قریشی اور دیگر نے خطاب کیا،محمد حسین محنتی نے کہا کہ برما کی حکومت نے ایک بار پھر بڑے پیمانے پرمسلمانوں کی نسل کشی کا آغاز کردیا ہے،برما کے صوبے راکھائن میں ایک بار پھر مسلمانوں کے مکانات نذر آتش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا،انھوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی جمعہ9نومبر کو یوم احتجاج اور شام ساڑھے چار بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں