ادویات کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے

پاکستان ایک غریب ملک ہے لہٰذا یہاں ادویات کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں۔


Editorial February 15, 2016
غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لیے اپنا علاج کرانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ مقامی وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اپنایا کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے جان بچانے والی دواؤں کی قیمتیں بھی بڑھا دیں جب کہ قیمتوں کے تعین کے لیے حکومت کی طرف سے کوئی فارمولا موجود نہیں، قیمتوں کے تعین کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے حکومت کو موثر قانون سازی کا حکم دیا جائے۔

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ادویات بہت مہنگی ہیں۔ پاکستان ایک غریب ملک ہے لہٰذا یہاں ادویات کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں۔ بھارت میں ادویات کی قیمتیں پاکستان کی نسبت آدھی سے بھی کم ہیں۔ بنگلہ دیش میں بھی ادویات پاکستان کے مقابلے میں سستی ہیں۔ خصوصاً جان بچانے والی ادویات بہت مہنگی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جعلی ادویات کی تیاری بھی ہو رہی ہے۔غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لیے اپنا علاج کرانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

سرکاری اسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔ نجی اسپتال بہت مہنگے ہیں۔ ان میں ڈاکٹروں کی فیسیں بہت زیادہ ہیں۔ پھر میڈیکل ٹیسٹ کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے۔ ان مرحلوں سے گزرنے کے بعد جب دوائیوں کا مرحلہ آتا ہے تو وہ بھی بہت مہنگی ہیں۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ادویات کی قیمتیں کم رکھی جائیںتاکہ غریب طبقات کو فائدہ پہنچ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں