حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

عثمان نے موٹر سائیکل سوار 2نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی تو انھوںنے گولی ماردی


Numainda Express November 06, 2012
فوٹو : فائل

پیر کی شب حیدرآباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہد کے مطابق کینٹ قبرستان چوک پر پولیس چوکی پر متعین مکی شاہ تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل46 سالہ محمد عثمان راجپوت نے لطیف آباد سے موٹر سائیکل پر آنے والے دو نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی اور جب ان کی تلاشی کے لیے آگے بڑھا تو موٹر سائیکل پر سوار افراد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی سمیت پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

تاہم اس موقع پر ایس ایس پی نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا، ایس پی ہیڈ کوارٹر امجد احمد شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے شہر میں دہشت گردی کی یہ لہر محرم سے قبل شہر کا امن و امان خراب کرنے کی سازش ہے۔ مقتول کے بھائی عبدالعزیز نے بتایا کہ ان کو میڈیا کے ذریعے اس سانحہ کی اطلاع ملی ہے۔ متوفی اسلام آباد کے علاقے ملت آباد کا رہائشی اور دس بچوں کا باپ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں