ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پرمسافروین ٹرین کی زد میں آنے سے 11 افراد جاں بحق

حادثے میں زخمی ہونے والے بیشتر مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔


ویب ڈیسک February 15, 2016
حادثے میں بیشتر زخمیوں کی تعداد تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے، پولیس فوٹو: فائل

ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پر مسافروین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پر مسافروین پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا تاہم اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

قائم مقام ایس پی دیہی رائے مظہر کا کہنا ہے کہ اندھیرا ہونے کے باعث مسافر بس ٹرین کو دیکھ نہیں پائی تاہم بس میں سوار مسافروں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی جب کہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بیشتر مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم ڈاکٹرز زخمیوں کی زندگی بچانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کو متبادل انجن کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |