عامر خان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات
ممبئی میں بھارتی وزیراعظم کی دعوت میں عامر خان کے ساتھ کنگنا رناوت بھی مدعو تھیں
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ جو گزشتہ دنوں بھارت میں عدم برداشت پر بیان دینے سے متنازع گردانے جا رہے تھے انھوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے دیے گئے ڈنر میں ان سے ملاقات کی ہے اس تقریب میں اداکارہ کنگنا رناوت بھی اس ڈنر میں مدعو تھیں۔
گزشتہ روز مبمئی کے بندرا کورلا کمپلیکس میں میگا ایونٹ میک ان انڈیا تقریب میں شرکت کے بعد بھارتی وزیراعظم کے اس ڈنر میں بھارت کی حکومتی سطح پر اعلیٰ شخصیات کے اس ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں میڈیا کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ یاد رہے بھارت میں عدم برداشت سے متعلق عامر خان نے کہا تھا کہ بھارت اب رہنے کے قابل نہیں رہا اور وہ مستقل سکونت کے لیے اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ بیرون ملک چلے جائیں گے اس بیان پر بھارت میں خاصا ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔ اسی طرح 28 سالہ کنگنا رناوت نے بھی بھارت میں عدم برداشت کے بڑھتے رحجان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کسی کی توہین کی جائے، اداکاروں کو زیادہ محتاط ہونا پڑتا ہے۔