ریکوڈک کیسپاکستان پرہرجانے سے متعلق سماعت آج ہوگی
آسٹریلوی کمپنی نے عالمی عدالت میں پاکستان کے خلاف 10ارب ڈالرہرجانے کامقدمہ کیا ہے
ریکوڈک کیس میں پاکستان پر10ارب ڈالرہرجانے کے مقدمے کی سماعت عالمی عدالت انصاف میں آج(منگل کو)ہوگی۔
پاکستان نے برطانوی سپریم کورٹ کے سابق جج ارتھرمیریٹ اورسابق وزیر اعظم ٹونی بلیئرکی اہلیہ شیری بلیرکی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ادھر پاکستان سے بھی ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنزائی کی سربراہی میں6رکنی ٹیم لندن پہنچ گئی ہے۔ممتاز سائنسدان ڈاکٹرثمرمبارک مندبھی مقدمے کی ٹیکنیکل شہادت کیلیے لندن گئے ہیں۔
احمر ہلال صوفی مہنازملک محکمہ معدنیات کے مشتاق رئیسانی اور شیراحمدمکتوئی ڈی جی معدنیات وزارت پٹرولیم ارشاد احمد کھوکھر پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں،آسٹریلیا کی ٹیتھیان کاپرکمپنی نے پاکستان پر 10ارب ڈالر ہرجانے کا عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیاہے،کمپنی کا موقف ہے کہ حکومت نے کمپنی کو ریکوڈک میں سونے چاندی اور دیگر معدنیات کے لیے سمجھوتے کے باوجودپٹیپر اراضی فراہم نہیں کی جبکہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ آسٹریلوی کمپنی نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے اورسمجھوتے کے باوجودصرف4سال میں صرف 5کلو میٹر رقبے میں سونے کی تلاش کی فزیبلٹی رپورٹ جمع کرائی۔