آرمی چیف کا بیان اچھا ہے فوری ردعمل نہیں دے سکتا کائرہ

بھارت سے بات چیت مثبت سمت میں جا رہی ہے، کانفرنس سے خطاب، میڈیا سے گفتگو


دہشت گردی پاکستان سے شروع نہیں ہوئی بلکہ پاکستان اس کا نشانہ بنا ، وزیر اطلاعات ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا بیان اچھا ہے تاہم وہ ابھی اس پر کوئی بات نہیں کریں گے۔

سائوتھ ایشیا یوتھ کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا آرمی چیف کا ملکی مفاد کے متعلق بیان اچھا ہے، تاہم وہ آرمی چیف کے بیان پر فوری باقاعدہ ردعمل نہیں دے سکتے۔ اس سے قبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات نے پورے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اب بھارت سے بات چیت شروع ہوچکی ہے، یہ اچھی اور مثبت سمت میں جارہی ہے۔ دونوں طرف کے نوجوان تعلقات کی بہتری کیلیے جو کوشش کررہے ہیں وہ بطور وزیر اطلاعات اسکی حمایت کرتے ہیں۔

دہشت گردی پاکستان سے شروع نہیں ہوئی بلکہ پاکستان اس کا نشانہ بنا ہے، یہ سویت یونین کے افغانستان پر حملے کے بعد پاکستان اور امریکہ کی روس کو شکست کے بعد ایک منظم طریقے سے پھیلی، جس پر دنیا نے کوئی توجہ نہ دی۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف لڑ رہا ہے اور 40 ہزار جانوں کی قربانی دے چکا ہے۔ انھوں نے کہاکہ 2015 کی یوتھ کانفرنس کی پاکستان اور بھارت مشترکہ میزبانی کریں گے، آئندہ حکومت میں ہوں یا نہ ہوں پاکستان یوتھ کانفرنس کو سپورٹ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں