قومی ہاکی ٹیم بھارتی سرزمین پر کامیابی کا جھنڈا گاڑھنے کے بعد واپس وطن لوٹ آئی

کم کھلاڑیوں کے باوجود ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا جب کہ بھارت 18 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا،کپتان قومی ٹیم


ویب ڈیسک February 15, 2016
کم کھلاڑیوں کے باوجود ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا جب کہ بھارت 18 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا،کپتان قومی ٹیم۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز اسکرین گریپ

سیف گیمزمیں بھارت کو شکست دے کرسونے کا تمغہ حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا، ہاکی فیڈریشن اور مداحوں کی بڑی تعداد نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہاکی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ فائنل میچ میں بھارت کے خلاف گول کرنے پر بہت خوشی ہوئی، کم کھلاڑیوں کے باوجود ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا جب کہ بھارت 18 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کے شہر گوہاٹی میں سیمز گیمز کے دوران قومی ہاکی ٹیم نے فائنل میچ میں بھارت کو 0-1 سے شکست دے کر تیسری مرتبہ سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں