سوئس حکام کو خط لکھنے کا کہا جائے تو انکار کردوں گااٹارنی جنرل

میں نہ حکومت کا نمائندہ ہوں اور نہ ہی عدالت کا، کوئی ہدایت نہیں دے سکتا


Numainda Express November 06, 2012
مجوزہ خط پر دستخط کے لیے کہا گیا تو اپنی مرضی کا خط لکھوں گا، عرفان قادر ۔ فوٹو اے ایف پی

اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ وہ نہ پہلے سوئس حکام کو خط لکھنے کے حق میں تھے اور نہ اب ۔

اگر انھیں خط لکھنے کے لیے کہا جائے تو وہ انکار کردیں گے۔ عدالت عظمیٰ کے احاطہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا حکومت نے سوئس حکام کو مجوزہ خط کے بارے ان سے کوئی رائے نہیں لی ہے اور اگر رائے معلوم کی گئی تو ان کا موقف واضح ہے۔

انھوں نے کہا وہ پہلے بھی سوئس حکام کو خط لکھنے کے حق میں نہیں تھے اور اب بھی نہیں ہے کیونکہ آئین و قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ایک سوال پر انھوں نے کہا مجوزہ خط پر دستخط کے لیے کہا گیا تو وہ اپنی مرضی کا خط لکھنے پر زور دیں گے ۔ انھوں نے کہا نہ تو وہ حکومت کے نمائندے ہے اور نہ عدالت کے ان سے صرف رائے لی جا سکتی ہے ،ہدایت نہیں دی جا سکتی۔عرفان قادر نے کہا خط کے بارے میں ان کا عمل قانون و آئین کے مطا بق ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں