کراچی میں فائرنگ پیپلز پارٹی اور متحدہ کے کارکنوں سمیت7افراد ہلاک
سرجانی ٹائون میں گھرکے باہربیٹھے نوجوانوںکوملزمان نے نشانہ بنا لیا،2افرادہلاک ایک زخمی، نوید پی پی یوسی7 کاکارکن تھا
شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں سمیت 7 افرادہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون میں صدیق گوٹھ میں گھر کے باہر بیٹھے نوجوانوں پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے 30 سالہ نوید ولد فرید اور28 سالہ آصف ولد شفیع محمد ہلاک جبکہ 32 سالہ ارشد ولد دین محمد زخمی ہوگیا ، ہلاک و زخمیوں کوابتدائی طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد لاشوں کوجناح اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ، علاقہ ایس ڈی پی او ڈی ایس پی نجم الحسن نے بتایاکہ نوید پیپلزپارٹی کا کارکن تھا جواپنے دوستوں کے ہمراہ نیو کراچی اللہ والی کے قریب گھرکے باہربیٹھا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سہیل عابدی نے بتایا کہ نوید پیپلزپارٹی PS-97 یوسی سیون کا ڈپٹی جنرل سیکریٹری تھا، انھوں نے واقعے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ نویدکے قاتلوں کو فوری گرفتارکیا جائے۔
ڈاکس کے علاقے محمدی کالونی میں بابا احمد روڈ پرہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں امان اللہ ، ظفراللہ اورذوالفقارزخمی ہوگئے ، ڈاکس پولیس کے مطابق امان اللہ کا اس کے چھوٹے بھائی سے جھگڑا ہوگیا تھا اوراس نے مشتعل ہوکرفائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ گلستان جوہر میں جوہر موڑ پرجھگڑے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مونگ پھلی فروش 40 سالہ انور زادہ زخمی ہوگیا، اورنگی کے علاقے پاکستان بازار میں فٹبال گرائونڈ سے گزرنے والا 19 سالہ فضل ولد آزاد نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیاجسے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، بلوچ کالونی کے علاقے منظورکالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فہیم زخمی ہوگیا، نیوکراچی سیکٹر 5-J میں گھرکے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی آنکھ کے قریب لگنے سے فیضان ولد جاوید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔ اورنگی ٹائون کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے راشد ولد عبدالرشید ہلاک جبکہ ناصر ولد شہاب الدینزخمی ہوگیا ۔
جاں بحق اور زخمی شخص کا تعلق متحدہ قومی موئومنٹ سے ہے، گارڈن کے علاقے عثمان آباد گلی نمبر چار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے38سالہ خالد ولد عبدالفغار کوہلاک کردیا جس کی لاش ضابطے کی کاروائی کے لیے سول پہنچایا گیا ہے پولیس کے مطابق مقتول کے ورثا ضابطے کی کارروائی کرائے بغیر لاش اپنے ہمراہ لے گئے ہیں تاہم فوری طور پر واقعہ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں،کیماڑی کے علاقے مسان چوک نعیم میڈیکل سینٹر کے قریب واقع گھر میں گھنس کر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ 30 سالہ رستم ولد گل رحمن کو قتل کردیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی، جیکسن پولیس کے مطابق مقتول رستم کو ایک گولی سر میں اور ایک گولی جسم میں مار کر قتل کیا گیا ہے اور واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ناظم آباد نمبر 2 کے علاقے انکوائری آفس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کے24 سالہ شخص کو قتل کردیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباشی شہید اسپتال پہنچائی گئی ۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت24 سالہ عرفان ولد محمد بیشر کے نام سے ہوئی ہے جو مشرف کالونی ماڑی پور کا رہائشی ہے اور گارمنٹس فیکڑی میں ملازمت کرتا تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متقول کو اغوا کیا گیا ہے اور گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے ، لیاقت آباد بندھانی کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے3 بچے10سالہ مالک ولد خالد 12سالہ نبیل ولداکرم، 14محمد ارشد ولد محمد اسلم ا ور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر عباشی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج12سالہ نبیل ولداکرم دم توڑ گیا ،پولیس نے جائے وقوعہ سے 5 افراد کو گرفتار کے مقدمہ درج کر لیا ہے، سر جانی ٹائون سیکٹر میں7-Bکچی آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار شخص نے فائرنگ کر کے23 سالہ فرحان ولد سر فراز کو زخمی کردیا ، سائٹ ایریا لال مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ ظاہر شاہ ولد اکمل زخمی ہو گیا ، گلبہار کے علاقے میں سی این جی اسٹیشن کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سیکیورٹی گارڈ ظہور ولد عبدلرحمان زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے،کورنگی صنعتی ایریا میں نجی میڈیسن کمپنی کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران لانڈھی نمبر5 سیکٹر 36-Bکے رہائشی40سالہ انور ولد اصغر زخمی ہو گئے جنہیں جناح اسپتال پہنچایا گیا۔