تاج حیدر کی جے یو آئی کے وفد سے ملاقاتسیاسی امور پر تبادلہ خیال

پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے جو کہ سیاسی کلچر کو مضبوط بنانے کیلیے جدوجہد میں مصروف ہے

پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے جو کہ سیاسی کلچر کو مضبوط بنانے کیلیے جدوجہد میں مصروف ہے۔ فوٹو/ایکسپریس

ISLAMABAD:
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات اس طرح شفاف کرائے گی کہ کسی کو نتائج پر انگلی اٹھانے کی ہمت نہیں ہوگی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کراچی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔


جے یو آئی کے وفد میں قاری عثمان، اسلم غوری، مولانا عمر صادق شامل تھے، تاج حیدر نے وفد سے بات چیت کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے جو کہ سیاسی کلچر کو مضبوط بنانے کیلیے جدوجہد میں مصروف ہے، انھوں نے کہا کہ جے یو آئی نے طبقاتی نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی ہے اور اس سلسلہ میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں، جے یو آئی کے رہنماؤں نے آئندہ عام انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کے لیے آزاد الیکشن کمیشن کے قیام اور جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہم کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے پر حکومتی اقدامات کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ الیکشن صاف و شفاف ہونگے۔
Load Next Story