وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت

وزیراعظم پی سی بی کےپیٹرن انچیف ہیں اورعمران خان ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان،اس لئےاس پرسیاست نہ کی جائے،نجم سیٹھی


ویب ڈیسک February 15, 2016
وزیراعظم پی سی بی کےپیٹرن انچیف ہیں اورعمران خان ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان،اس لئےاس پرسیاست نہ کی جائے،نجم سیٹھی. فوٹو:پی ایس ایل

پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے فائنل میچ دیکھنے کے لئے وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دعوت دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 23 فروری کو ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہونے اور عمران خان کو ورلڈ کپ جیتنے والی قومی فاتح ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے دعوت دی گئی ہے اس لئے شائقین سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے صرف کرکٹ کو دیکھیں۔



دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الرحمان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی باضابطہ کوئی دعوت نہیں دی گئی تاہم اگر دعوت مل بھی جاتی ہے تو وہ ذاتی مصروفیات کے باعث فائنل میچ دیکھنے نہیں جاسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں