2 کشمیریوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا۔


ویب ڈیسک February 15, 2016
ہڑتال کے دوران مقبوضہ وادی کے تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور دفاتر بند ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج کے ہاتھوں خاتون سمیت 2 کشمیریوں کی ہلاکت کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کمشیریوں کی شہادت کے خلاف چیرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسمین ملک کی کال پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جب کہ بھارتی حکومت نے احتجاج کے خوف سے کرفیو نافذ کر کے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔ آسیہ اندرابی، ظفر اکبر بٹ سمیت دیگر حریت رہنماؤں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت پر سری نگر اور کپواڑا سمیت پورے مقبوضہ کشمیر میں تجارتی مراکز، اسکول اور کالجز بند جب کہ سڑکیں ویران ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو کے باوجود سوپور اور پلوامہ کے اضلاع میں بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ مظاہرین اور قابض بھارتی فوج کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج اور پولیس نے قابض بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر کے ایک خاتون سمیت 2 افراد کو شہید کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں