مہمند خودکش حملہ2اہلکار زخمی باڑ ہ میں7 شدت پسند ہلاک

اکاخیل سے دولاشیںبرآمد،کرفیوکی خلاف ورزی پرفائرنگ،طالبعلم جاں بحق،گولہ گرنے سے4 بچے زخمی،باڑہ شیخان میںآپریشن


Numaindgan Express November 06, 2012
چارسدہ میںاے این پی رہنماساتھی سمیت قتل،میرانشاہ میں ایف ڈبلیواوکی گاڑی پرفائرنگ،ڈرائیورجاںبحق،مینگورہ میںگارڈہلاک فوٹو فائل

مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ کے بازار میں خودکش دھماکہ میں لیوی فورس کے2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لیوی اہلکاروں نے خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر جب بازار کو گھیرے میں لیا تو حملہ آور نے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی خود کو دھماکے سے اڑادیا ، زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ اکاخیل میں فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں2 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا، فورسز نے2 موٹر سائیکل اور ایک گاڑی قبضے میں لیکر شدت پسندوں کا مرکز مسمار کردیا ، کرفیو کی خلاف ورزی پر فائرنگ سے ساتویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا، لیوی اہلکار کے گھر پر مارٹر حملے میں4 بچے زخمی ہوگئے ، این این آئی کے مطابق اکاخیل میں کالعدم لشکر اسلام کے مرکز پر گولہ گرنے سے 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ درے اڈہ سے2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، باڑہ قمبر خیل میں آپریشن روکنے کیلئے انتظامیہ اور برقمبر خیل قبائل میں مذاکرات نہ ناکام ہوگئے۔

جس کے بعد علاقہ میں کسی بھی وقت آپریشن شروع کیا جاسکتا ہے۔ پشاور کے نواحی علاقہ باڑہ شیخان میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا، علاقہ میں کرفیو نافذ کرکے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے، یکہ توت میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں گھر پر شد ت پسندوں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 4بچے زخمی ہوگئے، کرک میں بنوں روڈ کے کنارے سے 2 افرادکی لاشیں برآمد ہوئیں، میران شاہ میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی اسکول کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ، چارسدہ کے علاقہ شبقدر میں اے این پی صبیح اللہ کو ساتھی سمیت قتل کردیا گیا، دیر لوئر سے ایک ہزار افغان خاندان رضاکارانہ طور پر واپس وطن چلے گئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں