مسلم لیگ ن کے شیخ انصر اسلام آباد کے پہلے میئر منتخب

شیخ انصر 49 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے خرم نواز نے 26 ووٹ حاصل کئے


ویب ڈیسک February 15, 2016
اسلام آباد کے میئر کےلئے 77 میں سے 75 منتخب ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ، ڈی آر او علیم شہاب :فوٹو : فائل

وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے جب کہ نتائج کے مطابق حکومت جماعت کے شیخ انصر شہر کے پہلے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر تھا۔ اس دوران وفاقی دارالحکومت کے 77 متخب بلدیاتی نمائندوں میں سے 75 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ایک ووٹر کو شناختی کارڈ نہ ہونے جب کہ جب کہ دوسرے کو مقررہ وقت نہ آنے پر ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔

پولنگ کے بعد جاری کئے گئے نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے شیخ انصر 49 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے خرم نواز نے 26 ووٹ حاصل کئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی نظام رائج کیا گیا ہے ،اس سے قبل وفاقی دارالحکومت براہ راست وفاقی حکومت کے ماتحت تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں