شام کے 2 اسپتالوں پر روسی فضائی حملوں میں 23 افراد ہلاک متعدد زخمی

صوبہ عدلت کے علاقوں میں دو اسپتالوں پر فضائی بمباری کی گئی جس سے اسپتال مکمل طور پر تبا ہوگئے۔

صوبہ عدلت کے علاقوں میں دو اسپتالوں پر فضائی بمباری کی گئی جس سے اسپتال مکمل طور پر تبا ہوگئے۔ فوٹو؛ اے ایف پی/ فائل

روس کی جانب سے شام پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ حملے میں روسی طیارے نے 2 اسپتالوں کو نشانہ بنایا جس میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی تنطیم ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ روسی جہازوں نے صوبہ عدلب کے علاقے ماریت النعمان میں ان کے زیر پرستی چلنے والے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ایک اور حملے میں ترکی کی سرحد کے قریب آزازکے علاقے میں ایک اور اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔


تنظیم کے مطابق ماریت النعمان میں 30 بستروں پر مشتمل اسپتال میں مریضوں کے علاوہ 54 اسٹاف ممبر بھی موجود تھے جب کہ حملے کے بعد سے 8 اسٹاف ممبر بھی لاپتہ ہیں۔ تنظیم کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی طیاروں نے جان بوجھ کر اسپتال کو نشانہ بنایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں اسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے علاقے کی 40 ہزار سے زائد کی آبادی طبی سہولتوں سے محروم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی یہ تنطیم شام میں اس طرح کے 150 اسپتال چلا رہی ہے جہاں لوگوں کو مفت طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
Load Next Story