سلمان خان ’’کنوارے پن‘‘ کے خوف کا شکار ہوگئے

مجھے اب تک کنوارے رہنے کا ڈر ہے اور اسی خوف میں مبتلا رہنا اچھا لگتا ہے، بالی ووڈ اسٹار


ویب ڈیسک February 15, 2016
مجھے اب تک کنوارے رہنے کا ڈر ہے اور اسی خوف میں مبتلا رہنا اچھا لگتا ہے، بالی ووڈ اسٹار، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اب تک کنوارے رہنے کا ڈر ہے اور اسی خوف میں مبتلا رہنا اچھا لگتا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم نگری کی صف اول اداکاراؤں کے ساتھ ان کا معاشقہ رہا ہے جس کے باوجود اب تک سلومیاں نے دُلہے کا سہرا سر پر نہیں سجایا ہے تاہم اب انہوں نے اپنے کنوارے پن کے حوالے سے حیران کن اعتراف کیا ہے۔

سلمان خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے اب تک کنوارے رہنے کا ڈر ہے اور اسی خوف میں مبتلا رہنا اچھا لگتا ہے جس کے بعد اس خوف کو مزید کچھ وقت کے لیے اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہوں۔



واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار سلمان خان کی رواں سال شادی کرنے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں