کترینہ کیف نے خوبصورتی سے متعلق مشورے دینا شروع کردیئے

کترینہ کیف نے خوبصورت بننے کے لیے گندم ،چینی اور دودھ سے بنی ہوئی چیزوں سے پرہیز ضروری قرار دے دیا۔


ویب ڈیسک February 15, 2016
کترینہ کیف نے خوبصورت بننے کے لیے گندم ،چینی اور دودھ سے بنی ہوئی چیزوں سے پرہیز ضروری قرار دے دیا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے خوبصورت بننے کے لیے گندم ،چینی اور دودھ سے بنی ہوئی چیزوں سے پرہیز ضروری قرار دے دیا۔

بالی ووڈ ادکارہ کترینہ کیف کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ تمام بڑے برانڈز اور کمپنیاں انہیں اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے لیے تگ ودود کرتی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی خوبصورتی کا راز افشا کردیا ہے۔

کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ خوبصورت دکھنا ہر عورت کا حق ہے جس کے لیے وزن کا کم ہونا ضروری ہے جب کہ میرے خیال سے گندم ، چینی اور دودھ سے بنی ہوئی چیزوں سے پرہیز کرکے وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف کی فلم''فتور'' نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے جس کی وہ تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں