افغان اور پاکستانی طالبان میں لڑائی4ہلاک
صوبہ غزنی میں لڑائی ہوئی،ہلاک ہونے والے پاکستانی طالبان کا تعلق کوئٹہ سے ہے، گورنر موسی خان کا دعویٰ .
افغان وپاکستانی مسلح طالبان کے درمیان لڑائی میں کم ازکم 4طالبان ہلاک ہوگئے۔
جبکہ افغان سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 7طالبان کو ہلاک اور 30کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں مسلح پاکستانی و افغانی طالبان کے درمیان لڑائی میں 4طالبان ہلاک ہوگئے۔ صوبائی گورنرموسی خان اکبرزادہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ طالبان کے درمیان لڑائی میں 4طالبان ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونیوالوں میں 2پاکستانی اور 2افغان طالبان شامل ہیں۔موسی خان اکبر زادہ نے بتایا کہ مرنے والے پاکستانی طالبان کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ دریں اثنا صوبہ فرح میں افغان کمانڈوزکی جانب سے طالبان کیخلاف آپریشن میں 7 طالبان ہلاک جبکہ 30کو گرفتارکرلیاگیا ہے افغان اسپیشل فورسز کے کمانڈرناشتو ناصیری نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ یہ افغان کمانڈوز نے گلستان علاقے میں طالبان کے ٹھکانوں پربمباری کی جس سے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ وبارود دیگرجدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔