عبدالرشید فاروقی کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے محنتی
شہر میں روزانہ بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں مگر قاتلوں کا کچھ پتہ نہیں چلتا
جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ روشنیوںکے شہر پر خوف و دہشت کا آسیب چھایا ہوا ہے، روزانہ بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں مگر قاتلوں کا کچھ پتہ نہیں چلتا، جو حکومت شہریوں کو تحفظ نہ دے سکے اسے مستعفی ہو جانا چاہیے۔
عبدالرشید کی شہادت پر ہمارے دل مغموم ہیں، حکومت عبدالرشید فاروقی سمیت تمام بے گناہ افراد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انجام تک پہنچائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے جماعت اسلامی کے کارکن عبدالرشید فاروقی کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نماز جنازہ میں کارکنان، شہید کے اہل خانہ، دوست احباب اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی، اس موقع پر نسیم صدیقی، حافظ نعیم الرحمن، سید محمد اقبال، مسلم پرویز، زاہد عسکری، وقاص اعظمی ودیگر بھی موجود تھے، واضح رہے کہ شہید عبدالرشید کی اگلے ماہ شادی ہونے والی تھی،
محمد حسین محنتی نے مزید کہاکہ شہر میں حکومت اور قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کیلیے جدوجہد کرتی رہے گی، بعد ازاں شہید کو نئی کراچی6 نمبر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔