اسپیکر پنجاب اسمبلی شہبازشریف کیخلاف نااہلی کا ریفرنس بھیجیں پیپلزپارٹی

اصغرخان کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ متنازع ہوگئے،غیر آئینی طور پرکام کررہے ہیں۔


Numaindgan Express November 06, 2012
دہری شہریت کے فارم پر سیکریٹری اسمبلی کے سامنے پیش ہوکر دستخط کرنیکی پابندی پر احتجاج. فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے ایک قرارداد منظور کی ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب متنازع ہوچکے ہیں اور غیر آئینی طورپر کام کررہے ہیں۔

وہ فوری وزارت اعلیٰ چھوڑ دیں، اس حوالے سے اسپیکر کو درخواست بھی دی جائیگی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف اصغر خان کیس میں کرپشن ثابت ہوچکی ہے۔ اس لیے فوری طور پر مستٰعفی ہوں تاکہ ایف آئی اے ان کیخلاف انکوائری کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی لکھا ہے کہ وہ نااہل وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجیں، اگر اسپیکر ایسا نہیں کرتے تو وہ اپنے فرض سے کوتاہی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم وزیر داخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایف آئی کے ذریعے انکوائری کرائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ چونکہ نااہل ہوچکے ہیں اس لیے اگر وہ ایوان میںآئے تو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی غیرقانونی ہو جائے گا، وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوکرسپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق خودکو مزید تحقیقات کیلیے ایف آئی اے کے سامنے پیش کریں۔دریں اثنا پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے دہری شہریت کے فارم پر سیکرٹری اسمبلی کے سامنے پیش ہوکر دستخط کرنیکی پابندی پر شدید احتجاج کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون بنانیوالے ہیں اور الیکشن کمیشن کی طرف سے تذلیل کا عنصر ختم ہونا چاہیے۔ اس کیخلاف اسمبلی میں قرارداد لائی جائے اور آئندہ اس طرح کی تذلیل کو قبول نہیں کیا جائیگا ۔کورم پورا نہ ہونیکی وجہ سے اجلاس آج (منگل) تک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں