ریکوڈک کی وجہ سے مخصوص قوتیں مجھے ہٹانا چاہتی ہیں رئیسانی
فریال تالپور کا وزیراعلیٰ بلوچستان کو فون، پارٹی کی طرف سے مکمل اظہار اعتماد، تعاون کا یقین دلایا.
وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ سونے، تابنے کے سب سے بڑے ملکی منصوبے ریکوڈک کو کسی کی خوراک نہیں بننے دیں گے۔
یہ بلوچستان کے عوام کی امانت ہے جس میں خیانت کا تصور بھی نہیں کر سکتا، ریکوڈک کی وجہ سے مخصوص قوتیں مجھے ہٹانا چاہتی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات سابقہ دور حکومت کی غلط پالیسوں کا نتیجہ ہیں۔ آج صوبے کو ایک خاص منصوبے اور سازش کے تحت خانہ جنگی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ بلوچستان کو قدرت نے بے پناہ معدنی وسائل سے نوازا ہے، جس پر عرصے سے مخصوص قوتوں نے نظریں گاڑ رکھی ہیں، یہ قوتیں ریکوڈک منصوبہ بھی کرپشن کی نذر کر دینا چاہتی ہیں۔
جس کی راہ میں میں سب سے بڑی رکاوٹ میں ہوں اور اب سازش کے تحت مجھے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبے میں امن و مان کی مخدوش صورتحال میں بہتری لائیں گے۔ بلوچستان کے عوام ہماری اتحادی حکومت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ انھوں نے ایک مرتبہ پھر سے ناراض بلوچوں کو ہتھیار پھینک کر مذاکرات کی دعوت دی۔ انھوں نے کہا کچھ لوگ بیرونی قوتوں کا آلہ کار بن کر ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ ایسے لوگ دوست دشمن میں تمیز کریں ورنہ تاریخ انھیں معاف نہیں کرے گی۔ علاوہ ازیں اسلم رئیسانی سے پیپلز پارٹی کی رہنما اور صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔