سعودی عرب میں بال کٹوانا نو بیاہتا بیوی کو مہنگا پڑ گیا

بال کٹوانے کی بات سن کر شوہر نے بیوی سے کہا کہ نشانی کے طورپر اپنے کٹے ہوئے بال محفوظ کرلے اسے طلاق دی جاتی ہے


ویب ڈیسک February 16, 2016
خاتون کو ہیرڈریسر نے خوبصورت بالوں کو نہ کٹوانے کا مشورہ دیا تھا فوٹو : فائل

ایک سعودی دلہن نے اپنی شادی کی پارٹی سے چند روز قبل اپنے لمبے بال کٹوانے کا فیصلہ کیا اور ٹیلی فون کرکے اپنے دولہا کو بتایاکہ اس نے بال چھوٹے کرالیے ہیں ۔اس اقدام کی تعریف کرنے کے بجائے مرد نے اسے طلاق دیدی اور کہاکہ وہ مزید اس کی دلہن نہیں رہ سکتی۔

سعودی اخبار 'عکاظ'کے مطابق بالوں کی کٹنگ کرانے کے بعد خاتون نے اپنے دولہا کو فون کیا اور خوشی سے بتایاکہ اس نے اپنے بال چھوٹے کرالیے ہیں جس پر دولہا غصے میں آگیا۔ اس نے خاتون کو ہدایت کی کہ نشانی کے طورپر اپنے کٹے ہوئے بال پلاسٹک بیگ میں ڈال لیں اور اسے طلاق دی جاتی ہے۔ مرد نے خاتون کو بتایاکہ لمبے بالوں والی کسی خاتون سے شادی کرنا اس کا خواب تھا اور اب وہ بھی اس کے خوابوں کی دلہن نہیں رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ خاتون کو ہیرڈریسر نے خوبصورت بالوں کو نہ کٹوانے کا مشورہ دیا لیکن خاتون کاموقف تھاکہ وہ اپنے لمبے بالوں کی حفاظت کرتے کرتے تھک گئی ہے اور 'سٹرابری کٹ' کے نام سے جانے جانیوالی کٹنگ کرالی جس کی وجہ سے اس کے بال بہت چھوٹے ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں