ایک جگہ رویت ہلال ہونے کا اطلاق ملک بھر میں ہوسکتا ہے مفتی صابر
دنیا میں ایک دن رمضان و عید کا ہونا شریعت کا تقاضہ ہے اور نہ ہی سائنسی طور پر ممکن
جامعہ کراچی میں چاند کی رویت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ پوری دنیا میں ایک دن رمضان اور عید کا شروع ہونا نہ تو شریعت کا تقاضہ ہے اور نہ ہی سائنسی طور پر یہ ممکن ہے، سائنسی تجزیے سے سامنے آیا ہے کہ ماہ صیام کے چاند کا19جولائی کو پاکستان اور اس سے ملحقہ خطے میں نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔
تاہم جنوبی امریکا میں چاند نظر آنے کے امکانات قوی ہیں، ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ برائے اسپیس اینڈ پلینٹری ایسٹر فزکس (اسپا ) کے تحت ''چاند کی پیشں گوئی'' کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا جس میں مفتی صابر حسین سندھ زونل رویت ہلال کمیٹی، ڈاکٹر ایم جاوید اقبال، رافیل ریاض، ڈاکٹر محمد شاہد قریشی، ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر نصرت جمیل،مرزاجواد بیگ اور جاوید قمر شامل تھے، مفتی صابر حسین نے بتایا کہ علما کی اکثریت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اگر ملک میں ایک جگہ ہلال کی رویت ہوجائے تو اس کا اطلاق پورے ملک پر کیا جاسکتا ہے۔
تاہم دوسرے ممالک میں رویت کے لیے مقامی پس منظر میں علما کی رائے سے فیصلہ کیا جانا چاہیے، ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر نصرت جمیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد چاند کے مسئلے پر اختلافات کو ختم کرنے میں مدد دینا ہے ہم سائنسی ایجادات اور سائنس دانوں کی خدمات سے اس مسئلے کو بہت حد تک حل کرسکتے ہیں۔