کراچی میں سوشل میڈیا پر لڑکی کی آئی ڈی سے جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم نے آٗئی ڈی کے ذریعے خرید و فروخت کی ویب سائیٹ پر نازیبا الفاظ لکھ کر اس خاتون کی تصویر شائع کردی تھی،حکام


February 16, 2016
ملزم کے قبضے سے وائی فائی موڈیم اور دیگر شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں،حکام:فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سرکل نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی آئی ڈی سے جعل سازی کرنے والا گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کراچی میں ایک خاتون کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار کئے گئے ملازم پر الزام ہے کہ اس نے ایک خاتون کی سوشل میڈیا آٗئی ڈی کے ذریعے خرید و فروخت کی ویب سائیٹ پر نازیبا الفاظ لکھ کر اس خاتون کی تصویر شائع کردی تھی۔

سائبر کرائم سیل کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام حسیب ہے اوروہ نجی بینک میں ملازمت کرتا ہے۔ حسیب نے اپنی ساتھی خاتون کارکن کو ہراساں کیا اور اس کے لئے اسی خاتون کی سوشل میڈیا آئی ڈی استعمال کی، اس کے علاوہ حسیب خرید و فروخت اور نوکری کی ویب سائٹ پر لوگوں کو جھانسا دیتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے وائی فائی موڈیم اور دیگر شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں