گلوکارہ ریہانے نے گریمی ایوارڈ کی تقریب میں پرفارم کرنے سے معذرت کرلی

ڈاکٹروں کی ہدایت پر تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا،گلوکارہ


ویب ڈیسک February 16, 2016
ڈاکٹروں کی ہدایت پر تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا،گلوکارہ۔ فوٹو:فائل

گلوکارہ ریہانے نے میوزک انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ "گریمی" میں پرفارم کرنے سے معذرت کرلی۔

سپراسٹار ریہانے نے بیماری کے باعث گلے میں خرابی کے نتیجے میں میوزک انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ گریمی کی تقریب میں پرفارم کرنے سے معذرت کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ریہانے کا کہنا تھا کہ براڈ کاسٹرز اور گریمی انتظامیہ کی جانب سے مدعو کرنے پر وہ ان کی شکز گزار ہیں لیکن وہ تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گی جس پر مداحوں سے معذرت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ڈاکٹروں نے آئندہ 48 گھنٹے کے لئے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2009 میں ریہانے کے بوائے فرینڈ کرس براؤن نے انہیں گریمی ایوارڈ میں پرفارم کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور اس کے لئے اس نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا جس کے بعد وہ اس کے مرتکب بھی پائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔