عراق کا فوجی ہیلی کاپٹرگر کر تباہ 9 اہلکار ہلاک

روسی ساختہ ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 تکنیکی خرابی کے باعث بغداد کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا،بریگیڈیئرجنرل

روسی ساختہ ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 تکنیکی خرابی کے باعث بغداد کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا،بریگیڈیئرجنرل ۔ فوٹو:فائل

MULTAN:
عراق کا فوجی ہیلی کاپٹر بغداد کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فوج کا روسی ساختہ ہیلی کاپٹر بغداد کے شمالی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 فوجی ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق بھی کردی گئی۔

بریگیڈیئرجنرل یحیٰ رسول کے مطابق روسی ساختہ ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 تکنیکی خرابی کے باعث بغداد کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں سوار تمام 9 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 افسران اور 7 نان کمیشنڈ افسران شامل ہیں۔
Load Next Story