متحدہ قومی موومنٹ کا 8 نومبرکو ہونے والا عوامی ریفرنڈم 14 نومبر تک ملتوی

ریفرنڈم کی تاریخ بین الاقوامی دفاعی نمائش کے انعقاد کےباعث 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی.


ویب ڈیسک November 06, 2012
ریفرنڈم کی تاریخ بین الاقوامی دفاعی نمائش کے انعقاد کےباعث 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی. فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے 8 نومبرکو ہونے والا ریفرنڈم جس میں عوام سے رائے طلب کی تھی کہ انہیں "قائداعظم کا پاکستان چاہئے یا طالبان کا" 14 نومبر تک ملتوی کردیا گیا۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے زیر قیادت لندن اور پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ریفرنڈم ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ریفرنڈم کی تاریخ کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش کے انعقاد کےباعث 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

رابطہ کمیٹی کے مطابق ڈی جی رینجرزرضوان اخترنے گورنر سندھ سے دفاعی نمائش کے باعث ریفرنڈم چند روز کے لئے مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی جس پر رابطہ کمیٹی نےمتفقہ طور پرریفرنڈم کی تاریخ 14 نومبر بروز بدھ تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں