لندن پولیس نے الطاف حسین کو ان کا پاسپورٹ واپس کردیا ترجمان ایم کیوایم
پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے سلسلے میں الطاف حسین کا پاسپورٹ ضبط کر رکھا تھا۔
ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کےمطابق لندن پولیس نے الطاف حسین کو ان کا پاسپورٹ واپس کردیا۔
ایم کیوایم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ان کا پاسپورٹ واپس کردیا ہے۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے سلسلے میں الطاف حسین کا پاسپورٹ ضبط کر رکھا تھا تاہم کیس میں الطاف حسین کو پیشی سے استثنیٰ ملنے پر ان کا پاسپورٹ اب ان کے حوالے کردیا گیا ہے۔
الطاف حسین کو پاسپورٹ واپس ملنے پر ایم کیوایم کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جب کہ اس موقع پر کارکنان کی جانب سے مختلف علاقوں میں جشن بھی منایا گیا۔