لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

ٹیم میں رینجرز ، حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے افسر بھی شامل ہوں گے جب کہ رپورٹ 15 روز میں پیش کی جائے گی۔


ویب ڈیسک February 16, 2016
ٹیم میں رینجرز ، حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے افسر بھی شامل ہوں گے جب کہ رپورٹ 15 روز میں پیش کی جائے گی۔ فوٹو؛فائل

KARACHI: حکومت سندھ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے لیاری گینگ والے کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عزیر بلوچ سے تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کا سربراہ ایس ایس پی رینک کے افسر کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم میں رینجرز ، حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے افسر بھی شامل ہوں گے اور کمیٹی 15 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے عزیر بلوچ کو رینجرز نے چند روز قبل کراچی میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالت نے ملزم سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے 16 ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جن میں عزیربلوچ کیس کی تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل نہیں دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔