سعودی عرب قطر وینزویلا اور روس کا تیل کی پیداوار نہ بڑھانے پر اتفاق

تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے چاروں ممالک نے اس اقدام پراتفاق کیا۔


February 16, 2016
تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے چاروں ممالک نے اس اقدام پراتفاق کیا۔ فوٹو؛فائل

ISLAMABAD: تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں استحکام کے لیے سعودی عرب، قطر، وینزویلا اور روس نے تیل کی پیداوارنہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کے لیے دوحہ میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کا اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب، قطر، وینزویلا اور روس کے وزرا نے شرکت کی جب کہ اجلاس کے دوران چاروں ممالک نے حالیہ دنوں میں تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے تیل کی پیداوار کو برقرار رکھتے ہوئے اس کو نہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ چاروں ممالک کے اس اقدام سے تیل کی قیمتوں میں استحکام متوقع ہے لیکن منافع کم رہنے کا خدشہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کم ہوئی ہیں اور ایک موقع پر تیل کی قیمتیں گزشتہ 13 سال کی کم سطح پر ریکارڈ کی گئی تھیں جب کہ ایران پر سے عالمی پابندیاں ہٹنے کے بعد سے ایران نے بھی یورپ کو تیل کی فراہمی شروع کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں