پشاور پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید 3 حملہ آور مارے گئے

حملہ آوروں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

حملہ آوروں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید جبکہ جوابی کاروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق پشاور میں آرمڑ کے علاقہ شمشتو چیک پوسٹ کے قریب پولیس نے جب وہاں سے گزرنے والے مشتبہ افراد کو روکا تو انہیں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

حملہ آوروں کی تاحال شناخت نہیں کی جاسکی تاہم حملہ آوروں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story